اسلام: وفاقی وزیر اطلات و نشریات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر مخالفین پر تنقید کے نشتر چلائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مریم نواز سے متعلق جعلی دستاویزات جمع کرائیں۔ مریم نواز کا لندن فلیٹس سے تعلق کا الزام جھوٹا ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے ثابت کیا کہ وزیراعظم کاپاناما کیس سےکوئی تعلق نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا اسکرین پر چلائی جانےوالی دستاویزات کیس میں شامل ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا خیبرپختونخواکےاحتساب کمیشن کو تالا لگاہے عمران خان کو اس کا جواب دیناچاہیے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے آج پھر عمران خان پر لفظی گولہ باری کی۔ کہتے ہیں روز عدالت میں پتنگڑ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ جہانگیر ترین نے6 کروڑ سے زائد کا تحفہ بیٹی کو دیا۔ دانیال عزیز نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین سند یافتہ کرپٹ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران خان ثبوت نہ ہونے پرگھٹیا حرکتوں پر اتر آئےہیں.