اسلام آباد:تحریک انصاف کی رہنما عظمی کاردار کو سپریم کورٹ کے گیٹ کے باہر خاتون پولیس اہلکاروں کی جانب سے کارڈ دکھانے کو کہا گیا اس دوران عظمیٰ کاردار کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہو گئی۔ پولیس اہلکاروں نے تحریک انصاف کی رہنما کو پولیس چوکی میں بٹھا دیا تاہم ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے یقین دہانی کروائی کہ عظمیٰ کاردار دوبارہ سپریم کورٹ نہیں آئے گی جس پر انھیں رہا کردیا گیا۔