لندن: واٹس ایپ کے استعمال میں اچانک انٹرنیٹ منقطع ہونے پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک لمبا سارا پیغام لکھا ہوتا ہے لیکن جب پوسٹ کرنے کا وقت آتا ہے تو انٹرنیٹ چلا جاتاہے ،جس کی وجہ سے سار ا پیغام ضا ئع ہو جاتا ہے ۔واٹس ایپ میں اب آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی میسجز کو ارسال کرسکیں گے۔
جی ہاں واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے یہ اپ ڈیٹ کی ہے جو انہیں آف لائن پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گی۔
بس وہ اپنے پیغامات تحریر کرکے سینڈ پر کلک کردیں گے اور جب ان کی ڈیوائس موبائل ڈیٹا یا وائی فائی سے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہوگی تو یہ پیغامات سینڈ ہوجائیں گے۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر یہ فیچر گزشتہ سال جون سے موجود ہے۔
اس سے پہلے آئی او ایس ڈیوائسز پر اگر انٹرنیٹ موجود نہیں ہوتا تو وہاں سینڈ کا بٹن ڈس ایبل ہوجاتا تھا اور وہ پیغام ٹیکسٹ باکس میں پھنس جاتا تھا۔
تو صارفین کو آن لائن ہونے پر واپس جاکر ہر چیٹ باکس کو کھول کر سینڈ کا بٹن دبانا پڑتا تھا۔
اور ہاں واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائس میں بیک وقت 30 فوٹوز یا ویڈیوز ایک ساتھ بھیجنے کا فیچر بھی متعارف کرا دیا ہے، پہےل دس سے زیادہ فوٹوز بھیجنا ممکن نہیں تھا۔
یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا تاہم جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔