وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان، نئے وزیروں کے نام سامنے آگئے

وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان، نئے وزیروں کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں جلد توسیع ہونے کا امکان ہے اور نیا وزارتی عملہ 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں حلف اٹھائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کو شامل کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے نمایاں اراکین حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور افضل کھوکھر کابینہ کا حصہ بنیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال بھی کابینہ میں شامل ہوں گے، جبکہ بیرسٹر عقیل اور حزیفہ رحمان کو بھی وزارتی عہدے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ عبد الرحمان کانجو اور سردار یوسف جیسے سابق وفاقی وزرا کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، جب کہ ڈاکٹر توقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر کے طور پر کام کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی سیالکوٹ سے منتخب رکن نوشین افتخار، رومینہ خورشید عالم، رضاحیات ہراج اور چوہدری ریاض کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

کابینہ کے نئے اراکین کی حلف برداری کی تقریب 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں