ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاکستان دورہ، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

06:52 PM, 25 Feb, 2025

لاہور:مشہور اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک مختصر نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف مذہبی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 24 فروری کو فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو پاکستان آمد کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ 22 فروری کو وہ کراچی کے مشہور تعلیمی ادارے جامعت الرشید کا دورہ کرنے پہنچے تھے۔

ڈاکٹر نائیک نے اپنے دورے کے پہلے دن کراچی کی جامعت الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے یونیورسٹی کے انتظامات کی تعریف کی اور اس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے لیے جدید آلات عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے بعد، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مختلف مذہبی علما سے ملاقاتیں کیں، جن کے بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپڈیٹس دیں۔ 25 فروری کو انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا یہ دورہ 2025 کا پہلا دورہ ہے، تاہم انہوں نے 2024 کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کیا تھا

مزیدخبریں