راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا لیکن بارش کے باعث پچ پر کورز لگے ہوئے تھے اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ ٹاس کے بعد بارش رکنے کی امید تھی لیکن سوا پانچ بجے تک بارش نہ رکنے پر میچ کو منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
اس میچ کے منسوخ ہونے کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں 3 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ پر ہیں۔ آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنے اگلے میچ میں افغانستان کے خلاف جیت حاصل کرنی ہوگی۔