وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا دورہ مکمل،تاشقند کا دورہ شروع

05:27 PM, 25 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے دو روزہ دورے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے ازبکستان کے شہر تاشقند کا دورہ شروع کر دیا۔ ازبک صدر شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم تاشقند پہنچے ہیں۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد بھی تاشقند پہنچا ہے جس میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، اور دیگر اہم حکومتی شخصیات شامل ہیں۔ تاشقند ایئرپورٹ پر وزیرِاعظم کا استقبال ازبک حکام نے کیا، جہاں سے وزیرِاعظم کو یادگار آزادی کے دورے اور دیگر اہم سرگرمیوں کے لیے روانہ کیا گیا۔

اس دورے کے دوران وزیرِاعظم شوکت مرزیایوف سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی، توانائی، اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

مزیدخبریں