سکھر:وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ کے حقوق پر ڈاکے ڈالنے کے کسی بھی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہماری حمایت کی ہے، اور ہم ان کے حقوق کا دفاع کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں پانی کی کمی اور کینالز کی تعمیر کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس معاملے پر احتجاج یا ہڑتال کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر بھٹو نے کالا باغ ڈیم کے خلاف دھرنا دیا تھا، لیکن اب ہم دھرنے کے بجائے صدر آصف زرداری اور سندھ حکومت کی موجودگی میں سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں۔