راولپنڈی: چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ راولپنڈی میں شیڈول تھا، تاہم بارش کی وجہ سے ٹاس کا وقت آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے لئے یہ اس ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ہے اور دونوں نے اپنے ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔