کراچی:کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ اس ماہ ہونے والی امن مشقیں پاکستان کی میری ٹائم سفارتکاری کا بھرپور مظہر ثابت ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں ملٹی لیٹرل ایکسرسائز تھیں، جن میں 60 ممالک کی غیرملکی بحریہ نے حصہ لیا اور ان کا مرکزی مقصد میری ٹائم ڈپلومیسی تھا۔
رئیر ایڈمرل نے کہا کہ مختلف اسٹریٹیجک سوچ رکھنے والے ممالک کی شرکت پاکستان بحریہ کی ساکھ کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ سی گارڈ مشقیں پاکستان کی سرحدوں کے اندر سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں۔
کمانڈر کوسٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ان مشقوں کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کو فعال بنانا اور کسی بھی خطرے کے لیے تیز ردعمل فراہم کرنا تھا، کیونکہ میری ٹائم سکیورٹی مجموعی طور پر قومی سلامتی کے لیے بھی ضروری ہے۔