لاہور:لاہور پولیس میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد اہلکاروں کو ایک ساتھ برطرف کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی پر غیر حاضر رہے تھے اور جب انہیں دوبارہ ڈیوٹی پر طلب کیا گیا، تو انہوں نے انکار کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر یہ کارروائی کی گئی، اور برطرف اہلکاروں کی تفصیل روزنامچہ میں درج کر دی گئی ہے