یوکرین تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں ،پاکستان

یوکرین تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں ،پاکستان

نیویارک : پاکستان نے یوکرین اور روس کے تنازعہ کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان پاکستان کے متبادل مندوب اور سفیر عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے اس قرارداد کی حمایت اس لیے کی کیونکہ امن ایک مشترکہ مقصد ہے، جو صرف اجتماعی سوچ، شمولیت اور جامع طریقے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے اصول تمام امور، بالخصوص امن اور سلامتی سے متعلق معاملات میں مدنظر رہنے چاہئیں۔

پاکستان کے سفیر نے وضاحت کی کہ پاکستان کی حمایت کا بنیاد خود ارادیت کے اصول اور خودمختاری کا احترام ہے، جو تنازعہ اور دیگر عالمی مسائل میں ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دھمکی یا طاقت کے ذریعے کسی علاقے کو ہتھیانے کا مخالف ہے، اور یہ اصول عالمی سطح پر بغیر کسی دہرے معیار یا مخصوص امور کے لاگو ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں