سٹیج کے نامور اداکار طاہر انجم پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی

08:12 PM, 25 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : سٹیج کے نامور اداکار طاہر انجم نامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ 

طاہر انجم بابو صابو کے قریب  ریکارڈنگ کررہے تھے کہ دو نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں گاڑی پر لگیں جبکہ اندر موجود اداکار طاہر انجم خود بھی زخمی ہوگئے۔  نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ 

طاہر انجم کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس کو مطلع کردیا ہے اعلیٰ حکام سے بھی رابطے میں ہوں۔

مزیدخبریں