مریم نواز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگئے

06:27 PM, 25 Feb, 2024

لاہور : پنجاب کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوں گے نام سامنے آگئے ہیں۔  پہلے مرحلہ میں 15 رکنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کا ناموں پر مشاورت اور غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن سے 12  ،ق لیگ سے 2 اور آئی پی پی سے 1 وزیر بنائے جانے کا امکان  ہے۔ مسلم لیگ ن کا مریم اورنگزیب ، خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر بلال یسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن  رانا محمد اقبال ، سردار خضر حسین مزاری، منشاء اللہ بٹ، نعیم خان بھابھہ اور  عظمی بخاری کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے  پر غور کر رہی ہے۔

 سردار شیر علی گورچانی ، احمد خان لغاری ، سبطین بخاری، کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی ، ملک آصف بھا، اختر بوسال ،راحیلہ خادم حسین اور میاں یاور زمان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں