اسمبلی اجلاس میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، ایوان صدر سازشوں کا گڑھ بن گیا ہے : عطا تارڑ 

06:14 PM, 25 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ (ن) عطاتارڑ  نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ۔صدرعارف علوی نے کبھی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی۔

لاہور میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ صدرمملکت اپنی آئینی ذمہ داری نبھانےسے گریزکررہے ہیں ۔انہوں  نے ہمیشہ اپنے عہدے سے زیادتی  کی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ صدرعارف علوی نے اپنے بیٹے کے کاروبار کیلئے ایم او یو سائن کیا،اس کا حساب دیں ۔ پی ٹی آئی جمہوریت کے استحکام کیخلاف کام کرتی آرہی ہے۔ 

مزیدخبریں