پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع

04:35 PM, 25 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ 

سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب کو مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن  اسحاق ڈار، عظمیٰ بخاری، میاں یاور زمان، ذیشان رفیق اور دیگر رہنماؤں نے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے ن لیگ کے اراکینِ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچے تھے۔عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، منشاء اللّٰہ بٹ، غزالی سلیم بٹ اور دیگر پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان کے کاغذاتِ نامزدگی بھی آج جمع کرائے جائیں گے۔ کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی اسکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں