لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلا سکتا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ 21 ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔ 21 دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی نےقومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا ۔صدر کو 4 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی جس پر انہوں نے تاحال دستخط نہیں کیے۔