ایوان مکمل ہونے تک صدر کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار، 29 فروری کو اجلاس ہر صورت ہوگا: نگران حکومت

04:04 PM, 25 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : صدرِ مملکت عارف علوی نے تاحال قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا۔صدر عارف علوی کو 4 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی جس پر انہوں نے تاحال دستخط نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق صدر کا کہنا ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔صدرِ مملکت نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی، اس حوالے سے ان کا زبانی موقف سامنے آیا ہے۔

اس معاملے پر نگراں وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل91 کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدر اجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہو جائے گا۔ 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہو گا۔

مزیدخبریں