پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے گی،  شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے، پاکستان مضبوط ہو گا تو ہم سب مضبوط ہوں گے: ایاز صادق

03:28 PM, 25 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کاکہنا ہےکہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے گی، پی پی نے حکومت کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کا کہا ہے، اس نے قانونی سازی میں بھی سپورٹ کرنے کا کہا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق  نے  ایک تقریب میں کہاکہ   پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے گی، پی پی نے حکومت کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کا کہا ہے، اس نے قانونی سازی میں بھی سپورٹ کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے، پاکستان مضبوط ہو گا تو ہم سب مضبوط ہوں گے۔ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں ان کی خواہش ہے کہ مل کر پاکستان کو مشکل سے نکالیں، ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لینا چاہتے، 2018ء سے 2022ء تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ  ہم سب سے ملیں گے اور استدعا کریں گے کہ آئیں سب مل کر کام کریں، جہاں پاکستان کا مفاد آ جائے وہاں ہمیں ایک ہو جانا چاہیے۔

مزیدخبریں