ویمنز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب، شاہ رخ کی"پٹھان" اور"جوان" کے گانوں  پر پرفارمنس ،شائقین کے دل جیت لیے 

11:28 AM, 25 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

بنگلورو:ویمنز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ نے"پٹھان" اور"جوان" کے گانوں  پر پرفارم  کرکے  شائقین کے دل جیت لیے ۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ویمنز پریمیئر لیگ 2024ء کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی اداکار نے اپنی پرفارمنس سے قبل خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خصوصی پیغام بھی دیا۔ویمنز پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کی افتتاحی تقریب  23 فروری کو بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ورون دھون، شاہد کپور، کارتک آریان، سدھارتھ ملہوترا، ٹائیگر شیروف سمیت دیگر نے بھی پرفارم کیا۔

مزیدخبریں