اسرائیلی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ:اسرائیلی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری  ہیں ان حملوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے اور 160سے زائد زخمی ہوگئے ہیں  ۔ دیر البلاح میں گھر پر حملے میں 24 افراد شہید ہوگئے ۔اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں وحشیانہ بمباری چار ماہ کے یاسر کی بھی جان لے گئی۔ایک تقریب سے خطاب میں اس حوالے سے کہاکہ  آیت اللہ خامنہ ای نے کہا انسانی حقوق کےعلمبردار مغرب نے فلسطینیوں کی اموات پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکہ ماہ رمضان سے پہلے غزہ سے متعلق معاہدہ کروانا چاہتا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیرس میں امریکہ، اسرائیل، مصر اور قطر کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی، پیرس مذاکرات میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وفد پیرس مذاکرات کی تفصیل اسرائیلی جنگی کابینہ میں پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی انسانیت سوز کارروائیوں میں 29 ہزار 606 فلسطینی شہید جبکہ 69 ہزار 737 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

مصنف کے بارے میں