لندن:مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیزبیان دینےپربرطانوی ممبرپارلیمنٹ کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارہ رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے لی اینڈرسن نے مسلمانوں کےخلاف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں نے صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ہے۔
لی اینڈرسن کے ریمارکس پر لیبر اور کچھ کنزرویٹو کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔اس کےعلاوہ ان کے بیان پر میئر لندن صادق خان نے شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ لی اینڈرسن کابیان جلتی پرتیل کا کام کرےگا۔انہوں نے برطانوی وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کےدفاع کے مترادف ہے۔
یاد رہے کہ لی اینڈرسن کنزرویٹو پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر کام کرتے رہے ہیں