اسلام آباد: کابینہ اجلاس میں پی ایس ایل 8 کے لاہور میں میچز کی سیکیورٹی کے لیے 25 کروڑ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باقی کا 25 کروڑ پی سی بی ادا کرے گا۔
نیو نیوز کے مطابق پی سی بی پہلے ہی 5 کروڑ کھانے کی مد میں دینے کا اعلان کرچکا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کابینہ کی آفر پر تاحال خاموش ہیں۔
بیس کروڑ کے فرق سے معاملات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ کابینہ کی لچک کے بعد پی سی بی کی جانب سے بھی تعاون کی امید ہے۔