کیا فل کورٹ بننے جا رہا ہے؟ سوموٹو کی سماعت کرنے والے ججز کے بینچ منسوخ ، جسٹس فائز عیسیٰ بھی شامل 

06:29 PM, 25 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے بینچ میں شامل ججز کے ساڑھے گیارہ کے بعد تمام عدالتی بنچ منسوخ کردیے ہیں۔

جسٹس فائز عیسٰی کا کراچی رجسٹری میں آئندہ ہفتے کا بنچ بھی منسوخ ہوگیا۔سپریم کورٹ ویب سائٹ پر کاز لسٹ اپ ڈیٹ کردی گئی۔ ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے تمام بینچز منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت پیر کو ہو گی۔ 

مزیدخبریں