لاہور : تعلیمی اداروں کے 35 سے زائد لڑکوں پر مشتمل گینگ سامنے آ گیا ہے۔ گینگ کو 102 کے نام سے آپریٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیونیوز کے مطابق طالب علموں پر مشتمل گینگ مختلف سکولوں کے باہر لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بناتا۔ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جاتا۔ تشدد کی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے خوف و ہراس پھیلایا جاتا۔
گینگ کے خلاف گلبرگ میں ایک نوجوان پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔:ملزمان نے حیات نامی طالب علم کو سنوکر کلب میں تشد د کا نشانہ بنایا۔