لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک رہائش گاہ کو خیر باد کہہ کر بنی گالا شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد بنی گالا میں قیام کا ارادہ ہے۔ صدر اسلام آباد علی نواز اعوان کو تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
بنی گالا انتظامیہ کو بھی ممکنہ عمران خان کی اسلام آباد آمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عمران خان مزید اسلام آباد بنی گالا میں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو سکیورٹی انتظامات سنبھالنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ بنی گالا انتظامیہ کو ہنگامی طور پر تیاریاں مکمل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ۔