لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے اپنے بارے میں بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ آپ جیسے لاڈلے بہت جلد پیادے اور غیر متعلقہ ہوجائیں گے ۔
مریم نواز نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ طاقتور کیسے گر گئے، آپ کی چیخیں غلط نہیں ہیں، آپ فیض اور اس حواریوں کی مدد سے پھلتے پھولتے رہے ہیں ۔ آپ اپنے گاڈ فادر فیض کی مدد سے سازشوں کے بادشاہ تھے ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی ایک بگڑی خاتون مریم کے سپریم کورٹ کےججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سےفرار ہے۔