مریم نواز کے ججز پر شرمناک حملوں کا مقصد انتخابات سے فرار ہے: عمران خان 

03:13 PM, 25 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی ایک بگڑی خاتون مریم کے  سپریم کورٹ  کےججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سےفرار ہے۔

                                  

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم آئین کو روند کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ۔سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملوں سے یہ گروہ پاکستان میں جنگل کا قانون راسخ کرنے کے ساتھ وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں