ازخود نوٹس کیس میں وکیل کون ہوگا؟ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اختلافات 

01:55 PM, 25 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔  سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے ازخود نوٹس کیس میں احسن بھون کو وکیل نامزد کردیا جبکہ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے سیکرٹری بار مقتدر اختر شبیر کو وکیل نامزد کیا۔ 

سپریم کورٹ نے پنجاب خیبر پختون خوا انتخابات ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کیا تھا ۔سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے قرار داد کے ذریعے احسن بھون کو وکیل نامزد کیا۔

سپریم کورٹ بار کی 17 رکنی ایگزیکٹو باڈی میں سے 9 ارکان نے احسن بھون کے حق میں قرار داد پاس کی۔ 

مزیدخبریں