جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی فلم کی پاکستان میں ریلیز کی تاریخ بتا دی

جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی فلم کی پاکستان میں ریلیز کی تاریخ بتا دی

برطانوی پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر  جمائما گولڈ اسمتھ  کا کہنا ہے کہ ان کی فلم  واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ (What’s Love Got To Do With It)  3 مارچ کو  پاکستان میں ریلیز ہو گی ۔

  سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  جمائما نے اپنی  فلم کی ریلیز سے متعلق ٹوئٹ کی تو اس پر پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے مبارکباد پیش کی اور سوال کیا کہ اسے پاکستان میں کب ریلیز کیا جائے گا؟ جس کے  جواب میں جمائما گولڈ سمتھ نے ان کا  شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اسے 3 مارچ بروز جمعہ کو پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمائما کی فلم گزشتہ روز ریلیز ہوئی لیکن تاحال اسے پاکستانی ناظرین کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ جمائما کی فلم کی کاسٹ  میں پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں  ۔
 
 


 

مصنف کے بارے میں