پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 2 فیصد پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا

 پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 2 فیصد پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 2 فیصد  پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان  اور  آئی ایم ایف کے درمیان  گزشتہ رات دیر تک مزکرات  جاری ر ہے ،   آئی ایم ایف حکام   ہر نقطےکا  تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں،  صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔

حکام  کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2 فیصد پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے،جبکہ پاور سیکٹرکے معاملے پر تفصیلات طےکی جارہی ہیں، اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔

حکام  کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونےکے ذرائع پر بھی تفصیل سے بریفنگ دی ہے، اب آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ دینے والے ممالک سے بھی بات کررہے ہیں ۔

وزارت خزانہ  کی جانب سے واضح کیا گیا کہ  آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی معاملات پر کسی قسم کی  بات نہیں ہورہی۔
 
 
 


 

مصنف کے بارے میں