واٹس ایپ کے ذریعے ا ب آنکھوں کے امراض کی تشخیص ممکن ہوسکے گی

12:20 PM, 25 Feb, 2023

واٹس ایپ  نے  آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اشتراک سے ایک نئی ہیلتھ  ٹیکنالوجی متعارف  کروا ئی ہے جس سے آنکھوں کے  مریضوں  کی مشکلات  کافی حد تک آسان ہو  جائیں گی  ۔

پیغام رسانی کے مقبول ترین ذریعے  واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  یہ نئی  ٹیکنالوجی آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد  کے علاج میں مددگار ثابت ہوگی۔  نئے فیچر سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔

واٹس ایپ    کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس آپشن مریض کی آنکھ  کی  سکریننگ کرکے  تصویر  لے گا جس سے  آنکھ کی کائی بیماری  یا  موتیا  جیسے امراض کی تشخیص کی جاسکے گی ۔مرض کی تشخیص ہونے سے متاثرہ شخص  متلقہ  ڈاکٹر کے پاس جاکر مشورہ یا علاج کرا سکتا ہے۔

مزیدخبریں