عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات نہیں ہونے دی جاری ر ہیں،یاسمین راشد

12:05 PM, 25 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد  کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات نہیں ہونے دی جاری ر ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نےعمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات  پر تحفظات کا اظہار کرتے ہونے کہنا تھا کہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈرٹی ہیری تحقیقات نہیں ہونے دے رہے،قاتلانہ حملےکے شواہد کو ضائع کرنےکی کوشش کی گئی۔ ہمیں سو فیصد یقین ہے اس میں حکومت ملوث ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی پر ہم نے اعتراض کیا۔ صوبائی حکومت نے جےآئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی؟ نئی جےآئی ٹی میں وہ  ہی چار افسر ان شامل ہیں جنہوں نے ثبوت ضائع کرنےکی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کل دوبارہ نئی جے آئی ٹی بنائی گئی۔ ہم اس کیخلاف پیر کے روز عدالت میں پٹیشن جمع کرائیں گے۔ مریم نواز عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے جان بوجھ  کر ایسے بیانات دے رہی ہیں۔

   

 
 
 

مزیدخبریں