حج کی فیس ڈالرز میں ادا کرنے والے عازمین کو ’خصوصی رعایت‘ دینے کا فیصلہ

حج کی فیس ڈالرز میں ادا کرنے والے عازمین کو ’خصوصی رعایت‘ دینے کا فیصلہ

ریاض : سعودی حکومت  نے ان عازمین حج  کو مراعات فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے  جو حج کے واجبات ڈالرز میں ادا کریں گے۔

   خبررساں ادارے  کے مطابق  سعودی وزارت مذہبی امور نے ان عازمین حج کے لیے 25 فیصد خصوصی کوٹہ مختص کیا ہے جو رقوم ڈالرز میں جمع کرائیں گے۔ 

خیال رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے کہ جب حکومت کو تیزی سے کم ہوتے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

 
 

 
 

حج پالیسی 2023 کے مسودے کا حوالہ دیتے ہوئے چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عازمین کے پاس ادائیگی کے لیے کرنسی منتخب کرنے کا آپشن ہوگا۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق نئی حج پالیسی کے تحت ڈالرز میں ادائیگی کرنے والوں کو قرعہ اندازی سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مصنف کے بارے میں