نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

11:03 AM, 25 Feb, 2023

 لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا 7واں اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔   اجلاس کیلئے 22 نکاتی ایجنڈا جاری کیا  گیا ہے۔

  اجلاس آج سہ پہر وزیراعلی آفس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں