ممنوعہ فنڈنگ کیس ، بینکنگ کورٹ عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

09:44 AM, 25 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد  :بینکنگ کورٹ نے  عمران خان و دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں  ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔  

بینکنگ کورٹ کی جج زخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی،عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی ،   اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈر کیا ہے کہ عمران خان 28 فروری کو پیش ہوں ۔

 کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں