اسلام آباد :ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو چیئرمین نیب کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔
حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو چیئرمین نیب کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ظاہر شاہ کو قومی احتساب ایکٹ 1999 کی سیکشن 6 ، بی کے تحت چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے،ظاہر شاہ کا تقرر نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک ہوگا ۔
ظاہر شاہ کی تعیناتی 22 فروری سے کی گئی ہے اور وہ اس عہدے پر نئے چیئرمین کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ظاہر شاہ اس سے پہلے نیب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پرخدمات انجام دے رہے تھے۔آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد سے ظاہر شاہ ہی ادارے کے معاملات سنبھالے ہوئے ہیں، وہ 10 برس سے زائد عرصے سے نیب سے وابستہ ہیں،ظاہر شاہ ڈی جی نیب راول پنڈی بھی رہے ہیں جبکہ 2021 سے وہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔