بارکھان میں قتل ہونے والی خاتون سمیت تینوں افراد کی تدفین کردی گئی

08:59 AM, 25 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : بارکھان میں قتل ہونے والی خاتون سمیت تینوں افراد کی تدفین کردی گئی۔

مری اتحاد  کے صدر  شفقت مری کا کہنا ہے کہ بارکھان میں قتل ہونے والی خاتون سمیت تینوں افراد کی تدفین کردی گئی ہے ۔  تینوں لاشوں  کو  مشرقی بائی  پاس کے علاقے میں واقع  کیو ڈی اے کے قبرستان میں سرد خاک کیا گیا ہے  ۔

شفقت مری کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں خان محمد مری کے 2نوجوان بیٹے شامل ہیں جبکہ  خاتون کا تاحال کوئی  وارث سامنے نہیں آیا ،    خاتون کی لاش کو  امانتا دفن کیا گیا ہے  ۔ ورثا کا پتہ لگنے کے بعد لاش ان کے حوالے کردی جائے گی ۔

مزیدخبریں