رحیم یار خان  : موٹروے ایم فائیو پر  المناک حادثہ،،13افراد جاں بحق،،،20سے زائد زخمی ہوگئے

08:24 AM, 25 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

 رحیم یار خان :  رکن پور   کے علاقے  میں موٹروے ایم فائو پر ٹھل حمزہ  کے قریب  مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں12 افراد جاں بحق جبکہ 12  زخمی ہو گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق  خان پور کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر ٹائر پھٹنے سے مسافر وین الٹ گئی  اور پیچھے سے آنے والی بس ان مسافروں پر چڑھ دوڑی جس سے 12 جاں بحق جبکہ متعدد افراد  زخمی  ہو گئے  ہیں۔

   پیچھے سے آنے والی بس کے مسافر وں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی افراد کو وین سے نکالا، کچھ ہی دیر میں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، جاں بحق ہونے والوں میں سے 3 افراد مقامی ہیں،جبکہ باقیوں کی ابھی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔ 

ریسکیو  ذرائع کے  مطابق زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دینے کے بعد شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ریسکیو آپریشن میں خانپور اور رحیم یار خان کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا . 

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان کے علاقے رکن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزیدخبریں