امریکا نے یوکرین پر روسی حملے کاایک سال مکمل ہونے پر ماسکو پر نئی پابندیاں لگادیں

08:11 AM, 25 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

واشگنٹن :امریکا نے یوکرین پر روسی حملے کاایک سال مکمل ہونے پر ماسکو پر نئی پابندیاں لگادیں ۔

 خبرایجنسی کے مطابق   روس  کے دنیا بھر میں 100 سے زائد اداروں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں دفاعی سازوسامان فراہم کرنے والے ادارے اور بینک شامل ہیں۔

 دوسری جانب  فیٹف نے بھی روس کی رکنیت معطل کردی  ہے،فیٹف کے صدر  راجہ کمار کاکہناہے،کہ کسی رکن کو پہلی بار معطل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں