روس یوکرین جنگ ،چینی صدر کاپہلا ردعمل سامنے آگیا 

China Russia, Ukraine, NATO

بیجنگ :روس یوکرین جنگ کے بعد چینی صدر کا پہلا ردعمل بھی سامنے آگیا ،چینی صدر شی جن پنگ کا روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،چینی صدر  نے  یوکرین کیساتھ مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پرزور دیا ہے۔

چینی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں پہلی دفعہ پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا ،روسی صدر نے جہاں ایک طرف اعلیٰ سطحی مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا وہیں پیوٹن نے یوکرین  کی فوج سے کہا کہ وہ حکومت گراکر خود اقتدار پر قابض ہو جائے تاکہ مذاکرات کا سلسلہ با آسانی آگے بڑھ سکے ۔

واضح رہے اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی  نے روس سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے ،یوکرینی صدر نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اموات روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔

اس سے قبل روس نے یوکرین کو مذاکرت کی مشروط پیشکش کی تھی,یوکرین کے مشرقی علاقوں پر قابض ہونے کے بعد دارالحکومت کی طرف پیش قدمتی کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے یوکرینی فوج کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت گرا کر اقتدار پر قبضہ کر لیں یہ ہی سب کے مفاد میں ہے ۔

سلامتی کونسل کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے  کہا  کہ یوکرین  کے فوجی اہلکاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ قوم پرست حکمرانوں  کو اپنے بچوں، بیویوں اور بزرگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین فوج  اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیں،جس سے ان کے لیے بھی  معاہدے تک پہنچنا آسان ہو جائے گا۔