روس یا امریکہ ،دورہ روس کے بعد شاہ محمود قریشی نے کلیئر پیغام دیدیا 

روس یا امریکہ ،دورہ روس کے بعد شاہ محمود قریشی نے کلیئر پیغام دیدیا 

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ روس پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی کیمپ کا حصہ نہیں ،روس یوکرین کو مسئلہ مذاکرات سے حل کرنا چاہیے کیونکہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ۔

دورہ روس کے بعد شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور صدر پیوٹن کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مسئلہ کشمیر ،خطے کے امن پر بات چیت ہوئی ،انہوں نے کہا روس گوادر میں ایل این جی ٹرمینل لگانے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔


شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کیمپ کا حصہ نہیں ،روس یوکرین مسئلہ مذاکرات سے حل ہونا چاہیے ،یوکرین کے مسئلے نے راتوں رات جنم نہیں لیا ،اب بھی پاکستان چاہتا ہے کہ اس تنازع کو سفارتکاری سے حل کیا جائے ۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا  کہ  تقریبا تین ہزار  پاکستانی طلباء یوکرین میں زیر تعلیم ہیں،جن کے انخلاء کیلئے کوششیں  کررہے ہیں ،اپنے شہریوں اور طلبا  کی حفاظت ہماری ذمہ داریوں میں  شامل ہے،پاکستانیوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے پر رابطے میں ہیں۔