تحریک عدم اعتماد کا شور شرابا اور جہانگیر ترین کی لندن روانگی ،اہم وجہ سامنے آگئی 

Jahngir Tareen, JT, Tareen Group

لاہور :ایک طرف جہاں پاکستان کی سیاست میں تحریک عدم اعتماد کا شور شرابا ہے وہیں جہانگیر ترین کی لندن روانگی پر بھی کئی سوالات جنم لے رہے ہیں ،جہانگیر ترین  ایک سے دو روز میں برطانیہ روانہ ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی چندرو ز سے طبعیت ناساز ہے وہ ایک سے دو روز میں طبی معائنے کیلئے برطانیہ جائینگے ،جہانگیر ترین چند ہفتے قبل کورونا کا شکار ہو ئے تھے ،جہانگیر ترین اس سے قبل بھی اپنے معالجین سے طبی معائنہ کیلئے جاتے رہتے ہیں ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اس وقت جہاں تحریک عدم اعتماد کا شو ر شرابا ہے وہیں جہانگیر ترین کی لندن روانگی اور نواز شریف سے ملاقات کا امکان بھی خارج از امکان نہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل آصف زرداری اور مسلم لیگ ق کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی تھی ،چودھری برادران نے مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری کو چارٹر آف ڈیمانڈ تھما دیا ،اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ۔

  چودھری برادران نے  آصف زرداری کو چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا ، ق لیگ نے اپوزیشن سے پنجاب میں وزارت اعلیٰ مانگ لی،ق لیگ  نے دو ٹوک مؤقف      اپناتے ہوئے کہا وزارت اعلیٰ سے کم پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔  

ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ق نے پیپلزپارٹی والوں کے سامنے جو تیر چلایا ہے اس نے ایک نہیں کئی لوگوں کے دل زخمی کر دئیے ہیں ،وزارت اعلیٰ کی ڈیمانڈ کر کے ق لیگ نے صرف مسلم لیگ ن کو پریشان کر ڈالا ہے ہیں وہیں اتحادی جماعت کے وزارت  اعلیٰ کی ڈیمانڈ وفاق تک بھی پہنچ گئی ہے ،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے آئندہ آنے والے وقت میں عمران خان کیلئے بھی ق لیگ کی یہ ڈیمانڈ درد سر بن سکتی ہے ۔