وارسا : پولینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پولینڈ کی وزارتِ خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یوکرائن سے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی شہری 15 روز کے اندر اندر بذریعہ زمینی راستہ پولینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں اور ایسے تمام افراد کے لیے کووڈ 19 کی پابندیاں اور ویکسینیشن کی شرط معطل کر دی گئی ہے۔
— Pakistan Embassy Poland (@PakinPoland_) February 25, 2022
واضح رہے کہ روسی حملے کے بعد یوکرائن میں سینکڑوں طلبہ سمیت ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں اور پولینڈ کی طرف سے یہ پیش کش جنگ سے خوفزدہ پاکستانیوں کے لیے ہوا کا نیا جھونکا ہے۔