لندن : ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران وہ بے گھر یوکرائنی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چا ہتی ہیں۔
انجلینا جولی نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں روس یوکرائن تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ۔کہتی ہیں تمام لوگوں کی طرح وہ بھی یوکرائن کے لوگوں کے لیے دعا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اُن کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خطے میں بے گھر ہونے والوں اور پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔