لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن تحریک عدم اعتماد کے شور شرابے میں بھی وزیر اعظم عمران خان کو آخری راستہ بھی بتادیا ،مسلم لیگ ن نے کہا وزیر اعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ،عوام کو صاف اور شفاف انتخابات کا حق دیا جائے ۔
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، عدم اعتماد کی تحریک اور قومی اقتصادی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن جماعتوں کی عدم اعتماد کی تحریک کیلئے سنجیدہ کوششوں سے متعلق جماعت اسلامی کو آگاہ کیا ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ جب حکومت ناکام نااہل اور عوامی دشمنی کی وجہ سے قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن جائے تو حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے عدم اعتماد آئینی اور جمہوری راستہ ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان کیلئے ابھی بھی راستہ موجود ہے استعفی دیں ،عوام کو شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب کا حق دیا جائے ۔
دوسری جانب آصف زرداری کو ق لیگ نے چارٹرآف ڈیمانڈ بھی تھما دیا ہے ،چودھری برادران نے آصف زرداری کو چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا ، ق لیگ نے اپوزیشن سے پنجاب میں وزارت اعلیٰ مانگ لی،ق لیگ نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا وزارت اعلیٰ سے کم پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔
ایک طرف جہاں سیاسی چالوں کے ماہر سابق صدر آصف علی زرداری حکومت کو گھر بھیجنے کے مشن کیلئے اس وقت پنجاب میں سرگرم ہیں وہیں ق لیگ کی طرف سے انہیں ٹف ٹائم بھی مل رہا ہے ،سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر چوہدری برادران نے آصف علی زرداری کو چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ق نے پیپلزپارٹی والوں کے سامنے جو تیر چلایا ہے اس نے ایک نہیں کئی لوگوں کے دل زخمی کر دئیے ہیں ،وزارت اعلیٰ کی ڈیمانڈ کر کے ق لیگ نے صرف مسلم لیگ ن کو پریشان کر ڈالا ہے ہیں وہیں اتحادی جماعت کے وزارت اعلیٰ کی ڈیمانڈ وفاق تک بھی پہنچ گئی ہے ،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے آئندہ آنے والے وقت میں عمران خان کیلئے بھی ق لیگ کی یہ ڈیمانڈ درد سر بن سکتی ہے ۔