روسی افواج کیف میں داخل ، یوکرائنی وزارت دفاع کی شہریوں سے لڑنے کی اپیل 

روسی افواج کیف میں داخل ، یوکرائنی وزارت دفاع کی شہریوں سے لڑنے کی اپیل 
سورس: File

کیف : روسی افواج یوکرائن کے دارالحکومت کیف کے شمالی علاقے اوبولون میں تک پہنچ گئی ہیں یہ علاقہ پارلیمنٹ اور شہر کے مرکز سے صرف 9 کلومیٹر دور ہے۔

یوکرائن کی وزارتِ دفاع نے روسی فوج کی کیف آمد کا اعلان کرتے ہوئے مقامی افراد سے اپیل کی کہ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کریں اور آتش گیر بم بنائیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں اوبولون کی سڑکوں پر بکتر بند گاڑیوں کو حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں شہریوں کو فوجی وردی میں ملبوس افراد سے لڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کیف روسی فضائیہ کے حملوں کا بھی نشانہ بنا ہے اور یہاں کے رہائشیوں نے زیرِزمین چلنے والی ریل کے سٹیشنز میں پناہ لے رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں