یوکرائن پر حملہ ،روس سے چیمپئنز لیگ کے فائنل کی میزبانی چھن گئی 

04:44 PM, 25 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

پیرس : روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد 2022 کی چیمپیئنز لیگ کا فائنل اب روس کی بجائے پیرس میں کھیلا جائے گا۔

یوایفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور روس سے اس میچ کی میزبانی واپس لے گئی ہے۔ فائنل رواں سال مئی میں سینٹ پیٹرز برگ میں ہونا تھا۔ 

یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ روسی اور یوکرائنی فٹبال کلب اور ان کی قومی ٹیمیں جو یوایفا کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں وہ اپنے ہوم میچ اب کسی نیوٹرل ملک میں کھیلیں گی۔

مزیدخبریں