آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی

راولپنڈی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی میں سپنرز کیلئے سازگار وکٹ ہونے پر پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا جس کیلئے دونوں ٹیمیں ہی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 
آسٹریلین میڈیا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سپنرز کیلئے سازگار وکٹ ہونے پر آسٹریلیا نے میچ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت دو سپنرز اور تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز، آف سپنر نتھن لیون اور فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کیمرون گرین پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور سکاٹ بولانڈ میں سے کوئی ایک باؤلر ٹیم میں شامل ہو گا۔ 
یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو 4 مارچ سے راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی اور اس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں واحد ٹی 20 میچ میں بھی مدمقابل ہوں گی۔ 

مصنف کے بارے میں