کیف: یوکرین پر گزشتہ روز روس کے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی چند پوسٹس نے ہر شخص کو جذباتی کر دیا۔
نیو نیوز کے مطابق جب گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن کے اعلان کے بعد صبح دس بجے کے قریب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو یوکرین کے کچھ فوجیوں کی اپنے اہلخانہ کو الوداع کہنے کی چند جذباتی پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جن میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باپ اپنی معصوم بیٹی کو جنگ زدہ علاقے سے محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہوئے الوداع کہہ رہا ہے۔
یوکرین جنگ،باپ بیٹی کے بچھڑنے اور رونے کے جذباتی لمحات کی ویڈیو وائرل!#NeoNewsHD #NeoBreakings #NeoVideos #RussiaUkraineConflict#worldwar3 #Putin pic.twitter.com/eQBjYWlRXt
— Neo News (@NeoNewsUR) February 25, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہا اور اپنی کمسن بیٹی کو گلے لگا کر روتے ہوئے الوداع کہہ رہا ہے۔